سنکیانگ میں بحالی امن کے لئے چینی کوششیں

سنکیانگ میں امن و امان کی بحالی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے چینی حکومت کی جانب  سے کئے جانے والے اقدامات پرچائنا میڈیا گروپ کے ذیلی ادارے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) نے حال ہی میں انگریزی زبان میں دو دستاویزی فلمیں نشر کیں۔ ان فلموں میں پرتشدد دہشت گردی اور انتہا پسندی سے سنکیانگ کو پہنچنے والے نقصانات کو فلم بند کیا گیا ہے۔

مذکورہ دستاویزی فلموں میں سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کی "حقیقی صورت حال" کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

ان دو دستاویزی فلموں کو دیکھنے والے غیر ملکی دوستوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ"براہ کرم ، سنکیانگ کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے قبل ، ان دونوں دستاویزی فلموں پر ایک نظر ضرور ڈالیں"۔

ان دستاویزی فلموں میں دکھائی جانے والی حقیقی تصاویر اور مناظر بین الاقوامی برادری کو سنکیانگ میں چینی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے" اقدامات اور تقاضوں" کو احسن انداز سے سمجھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ فلمیں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھاتی ہیں کہ سنکیانگ سے متعلقہ امور انسانی حقوق یا مذہب سے متعلق ہر گز نہیں ہیں بلکہ چینی حکومت کے اقدامات علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف "جدوجہد "ہیں۔ جس کا انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں ایک بڑا کردار ہے۔

انسداد دہشت گردی کے لیے چینی اقدمات کو عالمی برادری نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *