'عائزہ آپ میری پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں'

عائزہ خان پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں اور ان کی شاندار پرفارمنسز کی وجہ سے ان کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

عائزہ خان کو صرف مداح ہی پسند نہیں کرتے بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی انہیں بےحد پسند کرتی ہیں۔

عائزہ اس وقت دو مقبول ڈراموں میں کام کررہی ہیں جن میں ایک 'میرے پاس تم ہو' ہے اور دوسرا 'تھوڑا سا حق' اور یہ دونوں ڈرامے ہی کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔

تھوڑا سا حق ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا اور اب ان دونوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ بھی ختم کرلی جس کے بعد عمران عباس نے انسٹاگرام پر عائزہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرکے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں پھر چاہے وہ تم کون پیا ہو، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ یا پھر تھوڑا سا حق ڈراما ہو، ایک اور پروجیکٹ کو مکمل کرلیا لیکن بہت سے پنسی مذاق کے ساتھ اور ایک دوسرے کو بیوقوف بنانا، میں آپ کے لیے بھی یہی کہوں گا کہ یقیناً آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ نوازا گیا، اللہ آپ کو مزید کامیابی دے'۔

عائزہ خان نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ 'لیکن مجھ سے امید نہ رکھنا کے میں تمہیں سراہوں گی'۔

ایک اور کمنٹ میں اداکارہ نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'حقیقتاً بات کروں تو تم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہو اور میرا بہترین دوست بننے کے لیے تمہیں مبارک ہو'۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *