بالی وڈ سے ہالی وڈ تک صف اول کی اداکارہ بننا چاہتی ہوں

بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ میں خود کوصف اول کی اداکارہ کے طور پر ہی دیکھنا چاہتی ہوں۔ پیرس میں اپنے امریکی ڈرامے Quantico کی پروموشن کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ جہاں بھی کام کروں گی اپنا معیار قائم رکھوں گی۔ 34 سالہ سابقہ مس ورلڈ اپنے کیریئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔  Quantico میں انہوں نے ایلکس نامی ایک امریکی جاسوس کا کردار ادا کیا ہےجس کی دوسری سیریز ستمبر میں ریلیز کی جائے گی

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *