رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد!

Rauf Siddiqui Anis Qaimkhani Bail Plea Reject
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے رہنمارؤف صدیقی اورپاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست مانت مسترد کردی۔ دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم ،وسیم اختر،رؤف صدیقی ،قادر پٹیل ،انیس قائمخانی اور عثمان معظم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پرعدالت نے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی اور پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔دونوں ملزمان نے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر درخواست ضمانت دائر کی تھی۔کیس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد ہوچکی ہے۔
دوران سماعت رینجرز کے وکیل کا کہناتھا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے، آئندہ سماعت پر چارج فریم کیے جانے کی توقع ہے۔سلیم ہزاد اس کیس میں مفرور ہیں اس کواس کیس سے آئندہ سماعت پر الگ کیا جائے گا۔رینجرز آفیسر نے مزید کہا کہ ملزمان عدالت کے فیصلے کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وسیم اختر، عثمان معظم اور قادر پٹیل بھی کیس میں نامزد ہیں جبکہ ملزم سلیم شہزاد مفرور ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی جبکہ قادر پٹیل کو بی کلاس کی فراہمی سے متعلق دستاویزات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کی گریجویشن کی ڈگری اور ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جائیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *