پاکستان کی بہوتلنگانہ کی سفیر نہیں ہو سکتی، بی جے پی کا انوکھا اعتراض

saniaہندوستان کی انتہا پسند حمکران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیے جانے پر احتجاج کیا ہے۔
ثانیہ کو حال ہی میں تشکیل دی جانے والی ہندوستانی ریاست تلنگانہ کا سفیر منتخب کیے جانے پر بی جے پی رہنما کے لکشمن نے تعصب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ثانیہ مرزا ممبئی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے حیدرآباد میں رہائش اختیار کی، تلنگانہ سے اُن کا دور کا بھی تعلق نہیں'۔بی جے پی کی جانب سے ہندوستانی ٹینس اسٹار کو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں 'پاکستان کی بہو' ہونےکا طعنہ دیا گیا ہے۔کے لکشمن کا کہنا ہے کہ 'ثانیہ مرزا اس عہدے کے لیے کوئی اہلیت نہیں رکھتیں'۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ممتاز سیاست دان اور میڈیا اس معاملے پر اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *