فرانس: سالگرہ کی تقریب میں آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق

Emergency services at the scene of a fire in Rouen

فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا ہے کہ کیوبا لبری نامی بار کے بیسمینٹ روم میں جمعے اور ہفتے کی رات لگی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 50 سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک دوسری اطلاع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کیک پر رکھی جانے والی موم بتیاں ہو سکتی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں :-

A fire at a Rouen bar leaves many dead

Le Cuba Libre bar in Rouen, France

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *