تعلیم کے حق میں زخم کھانے والی ملالہ کے ذاتی اسکول سے 56 طلبا برخاست

مینگورہ -ملالہ یوسف زئی کے ذاتی سکول خوشحال پبلک سے بیک وقت 56 طلبا کو نکال دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دنیا میں بچیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے پر نوبل پرائز اور اس سے شہرت پانے والی ملالہ یوسفزئی کے ذاتی سکول خوشحال پبلک سکول اینڈ کالج گل کدہ سیکشن سے گزشتہ روز سکول انتظامیہ نے 56 طلبا کو نکال دیا، تمام بچوں کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں کرنے پر اسکول سے نکالا گیا،سکول سے فارغ طلبا میں سے30 کا تعلق ضیا الدین یوسف زئی کے آبائی علاقہ شانگلہ سے ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *