جنوبی کوریا کی آبدوز میں دھماکے سے ایک فوجی ہلاک

سیول -جنوبی کوریا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ زیر مرمت آبدوز میں ہونے والے ایک حادثاتی دھماکے کی زد میں آ کر ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی حکام نے حادثاتی طور پر ہونے والے اچانک دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ آبدوز کی مرمت کا کام جنوبی کوریا کے جنوب مشرق میں واقع جینہائے نیول بیس پر جاری تھا۔ ایک بحری فوجی افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اِس حادثائی دھماکے کی ذمہ داری کسی فرد پر عائد کیے جانے کا امکان انتہائی کم ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *