رات کو کپڑوں کے بغیر سونے کے ایسے فائدے کہ آپ دم بخود رہ جائیں گے، نئی تحقیق

neen

طبی محققین اور ڈاکٹروں نے بے لباس (برہنہ) ہو کر سونے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی باور کرایا ہے کہ یہ صحت کے زاویے سے مرد اور خواتین سب کے لیے بہتر طریقہ ہے۔ محققین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بے لباس ہو کر سونے سے قوت مدافعت کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور انسانی جسم میں جراثیم بھی کم ہوجاتے ہیں۔
برطانوی اخبار " ڈیلی میل" میں شائع ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بے لباس ہو کر سونے والے شخص کو زیادہ راحت ملتی ہے اور رات میں اس کا بار بار جاگ جانا ہوجاتا ہے۔ اس طریقے سے سونے کے نتیجے میں جلد کا درجہ حرارت منظم رہتا ہے جب کہ رات میں کپڑے پہننے سے جراثیم کی کثرت ہوجاتی ہے جو بستر کی گرمائش میں پائے جاتے ہیں۔
برطانوی اخبار نے امریکا میں ایک انسٹی ٹیوٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق بتایا ہے کہ صرف 12% امریکی بے لباس ہو کر سوتے ہیں۔
ڈاکٹروں اور محققن کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کی طبیعت یہ ہے کہ سوتے وقت اس کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اور بڑی عمر کے افراد درجہ حرارت کی اس کمی سے زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔ جہاں تک سونے کا تعلق ہے تو جسم کے درجہ حرارت میں اضافے کا نتیجہ رات کے دوران بار بار ٹوٹ جانے والی نیند کی شکل میں سامنے آتا ہے۔
" ڈیلی میل" اخبار کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے اسٹڈی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 57% برطانوی جو کہ بے لباس ہو کر سوتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ پاجامہ پہن کر سونے والے افراد میں سے صرف 48% نے خوش گوار ازدواجی زندگی کا اقرار کیا۔ یہ شرح ان لوگوں میں مزید کم ہو کر 43% تک آ گئی جو رات کو "سونے کے عمومی لباس" پہن کر سوتے ہیں۔ خوش گوار ازدواجی زندگی کی سب سے کم شرح 38% ان لوگوں میں پائی گئی جو رات کو سوتے وقت دیگر قسم کے لباس پہنتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *