’’آزادی‘‘ اور ’’انقلاب‘‘ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

53eda9080e620عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنے مطالبات کی قبولیت اور نظام کی تبدیلی کے نعرے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کا آزادی اور عوامی تحریک کا انقلاب مارچ آج دوسرے دن اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔
دونوں جماعوں کے قائدین نے گزشتہ روز لاہور سے اپنے مارچ کا آغاز کیا تھا جس کی آخری منزل دارالحکومت اسلام آباد ہے۔لاہور سے روانگی کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان کسی قسم کی جھڑپ نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ شام گئے حکومت نے آزادی اور انقلاب مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی بھی اجازت دے دی۔عمران خان کا عزم ہے کہ وہ اسلام آباد میں پہنچ کر ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ایک حقیقی جمہوریت لے کر آئین گے اور موجود نطام کو تبدیل کرے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔
ادھر پاکستان عوامی تحریک نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ انقلاب اور آزادی مارچ دونوں ساتھ ساتھ چلیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *