سول و عسکری قیادت پاکستان کی سلامتی، وقار اورقومی مفادات کے تحفظ پر متفق

اسلام آباد -سول و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *