کسی شخص کی ایک کال پرکراچی کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، چوہدری نثار

کراچی-وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی ایک فون کال پر کراچی کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔ شہر قائد میں امن و امان کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثاراور گورنر سندھ نے گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس دوران شہر قائد کی سیاسی صورتحال ،جاری آپریشن اور حالیہ کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔ بعدازاں وزیر داخلہ چودھری نثارنے گورنر ہاوس میں ہی میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاوسز کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کسی ایک شخص کی کال پرشہر قائد کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔ کراچی کے امن و امان سے متعلق ہم سب ایک پیج پر ہیں،انہوں نے متحدہ کے قائد کی شرانگیز تقریر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا قائد ایم کیوایم کےخلاف برطانیہ کو باضابطہ ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

علاوہ ازیں چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے امن وامان و متحدہ قائد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔چوہدری نثار نے گورنر کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے امن و امان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *