کھانا پینامفت، بیٹھنے کے پیسے دیں!

Ziferblatبرطانیہ میں ایک ایسا کیفے کھل گیا ہے  جہاں کھانا پینا بالکل مفت ہے ، لیکن گاہک ہر منٹ کے حساب سے صرف اپنی موجودگی کے پیسے بھریں گے۔’’پے پر منٹ کیفے ‘‘ کسٹمرز کو ان گنت بسکٹس اور چائے مفت میں آفر کر رہا ہے ، اور ہاں ان لمیٹڈ وائی فائی بھی یہاں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اِس کے کوئی چارجز نہیں ہوں گے ۔ لیکن اگر پیسے بھرنے ہوں گے تو وہ وہاں موجودگی کے ، وہ بھی ہر منٹ کے حساب سے ۔یہاں کسٹمرز آتے ہی گھڑیوں پر ٹائم سیٹ کر کے ساتھ رکھ لیں گے اور پھر جتنی چاہے کافی نوش فرما سکتے ہیں، کھا پی سکتے ہیں، لیکن ہوگی سیلف سروس، یعنی کافی بنانی خود پڑے گی اور برتن بھی خود ہی دھونے پڑیں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *