سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ایم کیوایم بانی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش

59

اسلام آباد ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے ایم کیوایم بانی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کر دی ۔ سینیٹر بابراعوان نے وزیر اعظم کے مسئلہ کشمیر کی حوالے سے بائیں رکنی وفد پر سوالات اٹھا دئیے۔ چئیرمین کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے خلاف بات کی انہیں سخت سزا دی جائے ۔ کمیٹی اراکین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ سینٹر بابر اعوان نے مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے بائیس رکنی وفد کی نامزدگی پر اعترا ض اٹھا دیا ۔ ان کا کہنا تھا اگر ریوڑیاں پارلیمنٹ میں ہی تقسیم ہونی ہیں تو بتایا جائے ان کی تقسیم کا فارمولہ کیا ہے: ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *