جاوید ہاشمی بیمار پڑ گئے،علاج کےلیے ہسپتال منتقل

javed hashmiپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سینیئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے آج پیر کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال داخل کردیا گیا۔
جاوید ہاشمی کی طبعیت اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران خراب ہوئی، وہاں سے انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق جاوید ہاشمی کا مکمل طبّی معائنہ کیا جارہا ہے اور ابتدائی ٹیسٹ رپورٹس میں ان کے گلے اور سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔
جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے دھرنے میں عمران خان کے ساتھ شریک تھے۔عام انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کا دھرنا گزشتہ 12 روز سے جاری ہے۔ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے استعفٰی دیں، اور انتخابات میں دھاندلی کی تفتیش کروائی جائے اور ان میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *