وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

Image result for ‫وفاقی کابینہ اجلاس‬‎

اسلام آباد - وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم نواز شریف  وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائیگی اور افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ملک کی سلامتی اور سیاسی صورت حال کے علاوہ سائبر کرائم بل پر بات کی جائیگی جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی اور اس کی تعمیر پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر بھی بات ہو گی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *