فارق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

farooq-sattar

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں ،فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ سڑک پر پڑی رکاوٹوں کے باعث پیش آیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کا کہناتھا کہ فاروق ستا ر گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فاروق ستار کے ساتھ چار افراد بھی موجود تھے جن میں سے ان کے تین گارڈز شدید زخمی ہیں ۔فاروق ستار حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ راستے میں تیزر فتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی اور کئی کلابازیاں کھانے کے بعد رکی تو رہنما ؤں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا تاہم تمام افراد محفوظ ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔فاروق ستار کے کندھے اور کمر پر چوٹیں آئیں ۔ان کی گاڑی کو حادثہ کراچی سے کچھ فاصلے پر علاقے نوریا آباد میں پیش جہاں سے کرا چی کا راستہ تقریبا 45منٹ کاہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کو کندھے اور کمر پر چوٹ آئی ہے جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ۔فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ سڑک کے بیچ وبیچ پڑی رکاوٹوں کے باعث پیش آیا ،تیز رفتاری میں ڈرائیور نے گاڑی کو اچانک سامنے ہائی وے پر پڑے بیریئرز سے بچانے کی کوشش کی تو گاڑی الٹ گئی ۔حادثے میں گاڑی پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہے ۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاروق ستار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *