حج کے دوران بچی کی پیدائش، نام منی رکھ دیا گیا

مکہ المکرمہ -حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران منیٰ کے اسپتال میں  خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بھی منیٰ رکھ دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کا منیٰ میں پیدا ہونے والی بچی کے حوالے سے کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب  حج کے دوران منی کے اسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ رواں سال کے حج سیزن میں کسی بھی بچی کی پہلی پیدائش ہے جس کا نام منیٰ رکھ دیا گیا ہے۔View image on Twitter

سعودی وزارت صحت نے بچی کی تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بچی کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی اور اس کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اور والدین نے  بچی کا نام منیٰ رکھا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *