خواجہ اظہار کو رہا کر دیا گیا

news

کراچی۔ ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار کو رہا کر دیا گیا ہے ، رہائی کے بعد وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کو پولیس کی نگرانی میں ان کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ اظہار کو ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کئی مقدمات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی جی ویسٹ کامران فضل اور راو انوار کو معطل کر دیا تھا۔دوسری طرف راو انوار نے اپنی معطلی کے فیصلے کو  نہ مانتے ہوئے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *