ڈاکٹر کی محبت نے چینی لڑکی کو کہاں پہنچا دیا!

ملتان -پاکستانی ڈاکٹر کی محبت میں بے چین چینی لڑکی ملتان کی تحصیل شجاع آباد پہنچ گئی اور آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران محبوب نامی لڑکا ایم بی بی ایس کرنے چین گیا تھا جہاں تین سال قبل اس کی دوستی شنگ ینگ کووئی نامی لڑکی سے ہوئی۔ ڈاکٹرعمران 4 ماہ قبل پاکستان آگیا اور وہاں چین میں شنگ ینگ کووئی ڈاکٹر کونہ پا کر شدید بے چین ہوئی اور اپنے محبوب کے پیچھے پاکستان پہنچ گئی۔ سرخ رنگ کی پاکستانی شلوار قمیض میں ملبوس اور آنکھوں پر کالا چشمہ سجائے چینی لڑکی گزشتہ چار روز سے شجاع آباد میں اپنے محبوب کے گھر مقیم ہے اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد اسے کسی مقدس ہستی کی طرح دیکھنے کیلئے آتی ہے۔ پولیس کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شنگ ینگ کووئی کو سکیورٹی رسک جانا اور اسے سکیورٹی فراہم کردی۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل 20 ستمبر کو بھی ایک چینی لڑکی ” ڈولی “ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مظفر گڑھ آگئی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *