پہلا ٹیسٹ: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے ہرادیا

کانپور -بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے اور 500 واں ٹیسٹ میچ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ روی چندرن ایشوین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے کل 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گرین پارک کرکٹ سٹیڈیم کانپور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے۔ مرلی وجے 65 اور چتیشور پجارا 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کے 318 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کین ولیمسن 75 اور ٹام لیتھم 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر کھیلنے میں ناکام رہا۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ روی چندرن ایشوین نے 4 شکار کئے۔

56 رنز کی برتری کیساتھ بھارت دوسری اننگز کیلئے میدان میں اترا تو اس کے بلے باز کہیں پراعتماد نظر آئے اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 376 رنز بنا دئیے۔ چتیشور پجاارا اور مرلی وجے نے پہلی اننگز کی طرح ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 78 اور 76 رنز بنائے۔ لوکیش راہول 38 جبکہ اجنکیا ریحانے 68 اور روہت شرما 68 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 376 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 432 رنز کا ہدف دیدیا جسے حاصل کرنے میں کیوی ٹیم بری طرح ناکام رہی۔
روی چندرن ایشوین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ لوک رانچی اور مچل سینٹنر کے علاوہ کو بھی بلے باز بھارتی سپنرز کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔ دونوں نے بالترتیب 80 اور 71 رنز بنائے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *