کزن کے بعد بھائیوں کا بھی پی ٹی آئی کو انکار

Image result for ‫پرویز الہی چوہدری شجاعت‬‎

لاہور-سیاسی کزن کے بعد سیاسی دوستوں نے بھی کپتان سے منہ موڑ لیا جس کے تحریک انصاف کی تنہاہیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری کے بعد اب چودھری برادران بھی عمران خان کو دغا دے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق تحریک انصاف کے تیس مارچ کو ہونے والے رائے ونڈ مارچ میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ق کو مارچ میں شرکت کی دعوت عمران خان نے خود چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے دی تھی۔ ق لیگ کی جانب سے شرکت سے انکار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رائے ونڈ مارچ میں صرف ایک دن باقی ہے اور تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *