سول نافرمانی: عمران خان نے بجلی کے بل جلا دئیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کے سامنے اپنے بجلی کے بل جلا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عوامbill سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے بجلی کے بل جلا دوں گا۔ بجلی چوری کوئی اور کرتا ہے لیکن زائد بل عوام سے وصول کئے جاتے ہیں۔ میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ ایک سال میں بجلی کی قیمت 80 فیصد بڑھا دی لیکن بجلی کی چوری کم کیوں نہیں کی گئی؟۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکمران پاکستانیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھنا چاہتے ہیں۔ میں غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ جو قومیں ظلم کا مقابلہ نہیں کرتیں ان کی قسمت میں غلامی لکھ دی جاتی ہے۔ لوگوں کو حقوق مل جائیں تو وہ آزاد ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے مطالبات ماننے کی بات درست نہیں ہے۔ جھوٹ ہے کہ ساری باتیں مان لیں گئی ہیں۔ حکومت نے ہماری آدھی بھی نہیں مانیں۔ حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کیساتھ مُک مُکا کر لیا ہے۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے تو ان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قائداعظم کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ قائد اعظم نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی نہ اقتدار کے لیے پاکستان بنایا تھا۔ قائد اعظم نے کبھی غیر جمہوری کام نہیں کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *