دوسرا ون ڈے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری

news

شارجہ ۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 5 اوورز میں 40 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے ہیں۔

کپتان اظہر علی اور شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 40 کے مجموعی سکور پر ہی دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اظہر علی نے بری کارکردگی کا سلسلہ برقرا ررکھا اور 9 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کا دوسرا نقصان بھی 40 کے ہی مجموعی سکور پر ہوا اور شرجیل خان بھی 24 رنز بنا کر الزاری جوزف کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ قبل ازیں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور شارجہ کی وکٹ پر بعد میں بلے بازی کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ پہلی کوشش یہی ہو گی کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں اور امید بھی ہے کہ بلے باز وکٹ پر ٹھہرنے اور بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *