عزیز آباد سے ملنے والا بھاری اسلحہ پاک فوج کے حوالے

کراچی  -کراچی میں پولیس حکام نے عزیز آباد کے علاقے میں نائن زیرو کے قریب سے ایک گھر سے ملنے والےبھاری اسلحہ کو فوج کے سپرد کردیا ہے جس کے بعد اسے پاک فوج کے سنٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی میں ڈی آئیجی ویسٹ سے اسلحہ دو ٹرکو اور پانچ پولیس موبائلز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ کراچی پولیس نے عزیز آباد کے علاقے میں واقع مکانکی پانی کی ٹینکی سے گزشتہ روز کراچی شہر کی تاریخ میں اسلحہ کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی تھی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہرکے مطابق پکڑے گئے اسلحہ میں نیٹو سے چھینے گئے ہتھیار بھی شامل تھے۔ اس حوالے سے لندن اور ساؤتھ افریقہ کے کئی عناصرکے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ تاہم پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی، یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ کارروائی کی زد میں آنے والا مکان کس کی ملکیت تھا ؟ :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *