بالی وڈ کی "کنواری" لڑکی کے بارے میں پتا چل گیا

new

ممبئی ۔ بالی ووڈ کی نوجوان اور چلبلی اداکارہ سونم کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کی کنواری اداکارہ قرار دے دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرکے ایک ریڈیو پروگرام کرتی ہیں جس میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے شریک ہوتے ہیں۔ حال ہی میں ان کے ایک پروگرام کے دوران اداکارہ سونم کپور نے شرکت کی۔ پروگرام میں جب ریپڈ فائر سوالات کا سلسلہ شروع ہوا تو میزبان نے پوچھا کہ” بطور پروڈیوسر اگر آپ بالی ووڈ میں ہالی ووڈ فلم ” 50 شیڈز آف گرے“ کا ری میک بنائیں توکس کو اس فلم میں بطور ہیرو اور ہیروئن لینا پسند کریں گی؟“۔ رپیڈ فائر میں پوچھے گئے اس سوال پر سونم کپور نے کہاکہ میں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی لیکن یہ کتاب میں نے ضرور پڑھی ہے۔ میں اس فلم میں بہت سے کریکٹرز کو لینا چاہوں گی لیکن مجھے ” عالیہ بھٹ“ کنواری نظر آتی ہیں اس لیے انہیں ہی بطور ہیروئن اس فلم میں کاسٹ کروں گی جبکہ بطور ہیرو سدھارتھ ملہوترا کو لوں گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *