بدزبان لوگوں کے بارے میں حیرت انگیز تحقیق آگئی!

badzaban

کیا دوسرے افراد آپ سے پریشان رہتے ہیں؟ صفائی پسندی آپ کو چھو کر نہیں گزری اور بدزبانی میں بھی سب سے آگے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ ممکنہ طور پر آپ کے ذہین ترین ہونے کی علامات ہیں۔ یہ دلچسپ دعویٰ ایک امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذہین افراد بدزبانی میں دیگر لوگوں سے کافی آگے ہوتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کی زبان دانی بہت بہتر ہوتی ہے اور وہ لسانی لحاظ سے بہت زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ امریکا کے مارسٹ کالج کی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ذہین افراد کی ایک اور نشانی رات گئے تک جاگنا ہوتا ہے۔ درحقیقت الو کی طرح رات رات بھر جاگنے والے افراد آئی کیو ٹیسٹ میں دیگر کے مقابلے میں زیادہ اسکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Image result for intelligent

دوسری جانب مینیسوٹا یونیورسٹی کی ایک الگ تحقیق کے مطابق اپنے ارگرد چیزوں کا انبار جمع رکھنے اور ذہانت کے درمیان تعلق موجود ہے۔ یعنی آپ کا بے ہنگم کمرہ یا دفتری ڈیسک درحقیقت ذہانت کی جانب اشارہ کررہے ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ صفائی اور چیزوں کو درست طریقے سے رکھنے میں وقت صرف نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں اس سے زیادہ ضروری چیزوں کا قبضہ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *