خورشید شاہ کا عمران خان کوہتک عزت کا نوٹس

khurshid shahقومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عائد الزامات کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی چیف کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تین روز میں ان پر عائد کرپشن کے الزامات کو ثابت نہ کرسکے تو وہ ان کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی میں سینیٹر رضا ربانی کی بطور وکیل خدمات حاصل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس مل جائے گا۔
عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے ایک سوال کے جواب میں قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ سالانہ 25 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو واضح کیا تھا کہ آپ کے پاس آستین کے سانپ موجود ہے۔
گزشتہ ہفتے خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف کے سربراہ کے اس دعوی کو غلط قرار دیا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کے دو مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *