آئین کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعتیں متحد ہیں ، نواز شریف

nawazوزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور جمہوریت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نیویارک میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے بڑا پلان بنایا، لیکن قوم نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔اپنے خطاب میں نوازشریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باوجود حکومت پوری طرح فعال ہے جبکہ مخالفین ناکام ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 2013ء کے انتخابات میں حزب اختلاف کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل نگران وزیر اعظم اور وزراء کو پیپلز پارٹی نے نامزد کیا تھا، لیکن مسلم لیگ نون نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین کے لیے سیاسی قوتیں متحد ہیں اور حکومت پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک میں فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *