پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا

Image result for ‫پاکستان سپر لیگ‬‎

دبئی -پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے دبئی سے بڑی خبر آگئی ہے،پاکستان سپرلیگ کی ڈرافٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے ایڈیشن میں زیادہ اسٹارزہوں گے،پاکستان سپر لیگ میں شامل تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح ہیں، پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن زیادہ بڑا ہوگا، پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانا ہے، پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہورمیں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں ہوں گی،تمام کھلاڑیوں پر واضح کردیا تھا کہ ہم اپنے ملک میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *