ایسے کون سے راز ہیں جو مرد خواتین سے چھپاتے ہیں

man-secret-pf

نیویارک۔ کہا جاتا ہے کہ بہترین رشتہ وہی ہوتا ہے جس کی بنیاد اعتماد پر ہو لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر کچھ مرد اپنے متعلق کچھ ایسے راز افشاءکر رہے ہیں جو ان کے نزدیک بیویوں سے مخفی ہی رہیں تو اچھا ہے۔ ذیل میں وہ باتیں بیان کی جا رہی ہیں جو مرد کبھی بھی خواتین کو نہیں بتاتے۔
1: ہم عام تولیے کی بجائے سجاوٹی تولیہ استعمال کرتے ہیں۔
2: ہم اہم تاریخوں کو اس لیے یاد نہیں رکھتے کہ وہ اہم ہیں بلکہ اس لیے یاد رکھتے ہیں کہ اگر ہم انہیں بھول گئے تو ایک طوفان آ جائے گا۔
3: ہم محبت کی توثیق کے لیے بہت بے صبرے ہوتے ہیں۔ لڑکیاں ہمارے لیے جو بھی تعریفی کلمات بولتی ہیں ہم مرتے دم تک انہیں عزیز رکھتے ہیں۔
4: جب خاندان کو کھلانے پلانے اور اس کے اخراجات اٹھانے کی بات آتی ہے تو ہم بظاہر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور چہرے پر اطمینان رکھتے ہیں لیکن درپردہ ہم اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ہم خاندان کا اس قدر دھیان نہیں رکھ رہے جتنا رکھنا چاہیے۔
5:جب کوئی خاتون ہمارے سامنے زیادہ تر وقت کسی اور خاتون کا ذکر کرتی ہے تو ہماری اس دوسری خاتون میں دلچسپی بہت بڑھ جاتی ہے اور ہم اس کے چکر میں پڑ جاتے ہیں لیکن اس بات کرنے والی خاتون کی باتوں کے جواب میں مصنوعی حیرت اور بے پروائی کا اظہار کرتے ہیں۔
6: ہم بیڈ شیٹس بہت کم دھلواتے ہیں۔
7:ہم چیزوں سے خوفزدہ تو ہوتے ہیں لیکن ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے ہمیں ان کی کوئی پروا نہیں۔
8: جب خواتین ہم سے پوچھتی ہیں کہ کیا سوچ رہے ہو تو عموماً ہم جواب دیتے ہیں کہ کچھ نہیں۔ اس کچھ نہیں کے پیچھے بیزاری اور اس خاتون کے خاموش رہنے کی خواہش چھپی ہوتی ہے۔
9: ہم مرد اندر سے خود کو ایک بچہ خیال کرتے ہیں جس پر غالباً کسی چیز کا بوجھ یا الزام نہیں آنا چاہیے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *