عمران خان رہائش گاہ سے باہر آ گئے، انتہائی اہم اعلان کر دیا

23

عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش دے باہر آ کر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی جمہوریت ہے میڈیا کو بھی روکا جا رہا ہے ۔ میرے کارکن گرفتار ہو رہے ہیں، جلسہ گاہ پر نہیں پہنچنے دیا جا رہا ، عدلیہ کا بھی احتساب ہے۔ سب سے زیادہ عدلیہ ٹرائل پر ہے۔جو لوگ حکومت کے ساتھ ہیں ان کو ڈر ہے کہ ان کی بھی باری آ جائے گی۔ نواز شریف کو سیاست کی سمجھ نہیں ۔ میں اپنے کارکنوں کو داد دیتا ہوں۔ سمادیہ طاہر جیسے کھڑی ہوئی ہے اس نے ساری خواتین کو پیغام بھیجا ہے کہ قومیں تب بنتی ہیں جب وہ اپنے حق کے لئے کھڑی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پولیس کو پیغام دینا چاہتا ہوں پختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ہے ۔ مجھے پتا ہے کہ پنجاب کی پولیس نواز شریف کی آمریت سے تنگ ہے۔ پالیس کو بھی کسی دباؤ کے تحت غیر قانونی چیز ماننے کی ضرورت نہیں۔ آپ شریف خاندان کے نوکر نہیں ہیں پاکستان کی عوام کے ٹیکس سے آپ کی تنخواہیں آتی ہیں۔ نواز شریف جائے گا ، بچتا نہیں ہے انشاء اللہ۔  ماڈل ٹاؤن میں جن پولیس والوں نے گولیاں چلائیں وہ قاتل ہیں۔ 2 نومبر کو جو سیلاب آ رہا ہے اسے حکمران نہیں روک سکتے۔ 2 نومبر کو بتائیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہوتی ہے۔ 2 نومبر کو عوام کا ریلا پولیس کو بہا کر لے جائے گا۔  جیل میں ڈالا گیا تو باہر آ کر پھر احتجاج کروں گا۔ یکم نومبر کو سپریم کورٹ جا رہا ہوں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *