عارف علوی اور عمران اسماعیل مختصر حراست کے بعد رہا

 اسلام آباد -پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کر لیا تاہم وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کورہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما  عارف علوی اور عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں جانے سے روک لیا جس پر دونوں رہنماؤں نے سڑک پر دھرنا دے دیا، بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے دوبارہ بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں رہنماؤں نے مزاحمت کی تو پولیس نے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ تاہم تھوڑی دیر بعد وزیر داخلہ کی ہدایت پر دونوں کو رہا کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد کو جام کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *