ڈان لیکس پرمجوزہ انکوائری کمیٹی کو نہیں مانتے ، عمران خان اور طاہر القادری

imran-khan-and-tahirul-qadr2

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ڈان لیکس پرمجوزہ انکوائری کمیٹی مسترد کردی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنانے کے بیان پر اپنے رد عمل میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی کو نہیں مانتے۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے جس کا سربراہ چیف جسٹس کو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ریٹائرڈ جج مقرر نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں انکوائری کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کمیٹی کو سکیورٹی لیکس پر وزیر اعظم سے بھی سوال کرنے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *