مشکل حالات میں بحران پیدا کرنا ملک دشمنی ہے، خواجہ آصف

asifوزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے سیاسی مقاصد کے لئے ملک کو نقصان پہنچایا جس سے ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو ا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیپرا نے ٹیرف سے متعلق پٹیشن مسترد کردی،تحریک انصاف نے پٹشن میں غلط اعدادوشمار پیش کیے ، دھرنوں کا مقصدسستی بجلی کی پیداورار کو روکنا ہے ،دھرنوں سے 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی کے پیدا کرنے کے منصوبے روکنے کی کوشش کی گئی ،تیل سے اٹھارہ روپے فی یونٹ بجلی پید اہوتی ہے جس پر حکومت 100 فیصد سنسڈی دیتی ہے ،پاک چین کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ،ایسے حالات پیدا کردئے گئے کہ چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنا پڑاتاہم امید ہے کہ آئندہ ماہ چین سے بجلی کے منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے دستخط کیے جائیں گے ۔ مشکل حالات میں بحران پیدا کرنا ملک سے دشمنی ہے ،اقتدار کے حصول کے لئے معیشت کو نقصا ن پہنچا نا دہست گردی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی معاملات سمجھنے کی عمران خان میں صلاحیت موجود نہیں ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *