ہسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے پیسوں پر میرا کی عیاشیاں

meera

لاہور۔ گھریلو جھگڑوں اور غیر ضروری مصروفیات کے باعث میرا نے ہسپتال کا منصوبہ غیر اعلانیہ طور پر ختم کردیا ہے جبکہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے دنیا بھر سے اکٹھے کئے گئے فنڈز اچانک غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرا نے دو سال قبل اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے نام پر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے انہوں نے پہلے قصور کے نزدیک زمین ھاصل کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ارسل وقار گھمن نے انہیں زمین دینے کا اعلان کیا لیکن میرا کی غیر سنجیدگی کے باعث ہسپتال کی تعمیر تو دور کی بات بلکہ اس کا نقشہ تک نہ بنایا جاسکا جبکہ دوسری طرف میرا نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے پاکستان اور بیرون ملک سے لاکھوں روپے فنڈز بھی اکٹھے کئے۔ اسی مقصد کے لئے میرا امریکہ میں اپنے دوست کیپٹن نوید کے پاس بھی گئی جس نے انہیں وہاں کے مخیر لوگوں سے لاکھوں ڈالر لے کر دئیے جس کا اعلان میرا نےا مریکہ سے واپسی پر میڈیا کے سامنے بھی کیا جبکہ اس کے علاوہ بھی وہ اکثر فنڈز کے لئے مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملتی رہی ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے اس کی مدد کی جائے۔ کیپٹن نوید سے ان کے روابط ابھی تک قائم ہیں جو ان سے ملنے اکثر پاکستان آتے رہتے ہیں یا میرا ان سے ملنے بیرون ملک جاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ میرا کیش وبز سرگرمیوں میں فضول خرچی پر بہت بحث ہوتی رہی ہے۔ ہسپتال بنانے کا پراجیکٹ بھول کر اپنی ہوم پروڈکشن کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا کیمرہ خریدا تھا۔ میرا جو غریبوں کے حقوق اور ان کے علاج کی غرض سے ہسپتال بنانے کی مہم میں مصروف رہی ہیں۔ انہوں نےا پنی جیب سے گزشتہ ماہ 1 کروڑ 35لاکھ روپے کا قیمتی کیمرہ خریدلیا تھا جس سے وہ اپنی فلمیں، کمرشلز اور ڈرامے بنانے کا پروگرام رکھتی ہیں۔ دوسری طرف سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہسپتال کے پراجیکٹ کیلئے مختلف ممالک میں جاکر چندہ مانگتی رہی ہیں اور دوسری جانب ہسپتال پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے قیمتی کیمرہ خرید کر مذاق کیا گیا۔ اسی رقم سےا داکارہ میرا ہسپتال کا ایک بلاک مکمل کرسکتی تھیں۔ شوبز حلقوں نے میرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آر کو اداکارہ میرا کے گوشوارے چیک کرنے چاہئیں۔ دوسری طرف اداکارہ میرا نے فلاحی کاموں کو پس پشت ڈالتے ہوئے نئی گاڑی بھی خریدی تھی جو غالباً تین ماہ پہلے خریدی گئی تھی۔ مقامی اخبار کے مطابق میرا کے سکواڈ میں ایک اور مہنگی ترین گاڑی شامل ہوئی تھی جس کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔ قبل ازیں میرا کے پاس پانچ قیمتی گاڑیاں تھیں جبکہ ان کے پاس ایک اور گاڑی بھی آگئی ہے۔ میرا نے گزشتہ دنوں اس نئی سفید رنگ کی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”مائی بے بی“ جس پر بہت سے لوگوں نے جہاں انہیں مبارکباد دی تھی وہاں کئی طرح کے تبصرے بھی سامنے آئے۔ کئی لوگوں نے ان سے سوال بھی کیا کہ ہسپتال کا منصوبہ کہاں گیا اور آپ کی این جی او کہاں ہے۔ میرا کی فلم ”ہوٹل“ جس میں دبئی فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز اپنے نام کئے تھے پھر کینز فلم فیسٹیول کیلئے نام لیا جاتا رہا لیکن وہاں میرا نظر نہیں آئیں۔ میرا کی اس فلم نے پاکستان میں اتنا کاروبار نہیں کیا تھا اسے پاکستان میں تو فلاپ ہی کہا گیا۔ میرا کہتی ہیں کہ میں تو ایک عام سی لڑکی تھی لیکن شوبز میں کام کرنے کے جنون نے مجھے خاص بنا دیا۔ محنت اور لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔ اس سفر میں میری والدہ اور فیملی کی مکمل سپورٹ میرے ساتھ رہی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *