معروف ائیر لائنز کی پرواز میں مسافر کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا

news

نئی دہلی ۔ ایئر انڈیا کی پروا ز میں مسافر اس وقت اپے سے باہر ہو گیا جب اس کے کھانے سے مردہ لال بیگ نکل آیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافرکو کھانا دیا گیا جس میں سے مردہ لال بیگ برآمد ہو ا جس پر مسافر نے عملے کو طلب کر کے خوب دل کی بھڑاس نکالی اور لال بیگ کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔مسافر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تبصرہ کیا ہے کہ ”اب ایئر انڈیا کی پرواز میںانسانوں کو کھانے کیلئے مردہ لال بیگ بھی پیش کیے جارہے ہیں “۔ دوسری جانب اس قسم کا شرمناک اور غفلت پر مبنی واقعہ پیش آنے پر ایئر انڈیا نے معافی مانگ لی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *