دنیابھرسے

قیدیوں کے تبادلے کے باوجود امریکا اور روس کے تعلقات میں سرد مہری برقرار

Share

امریکا اور روس کے درمیان امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر اور روسی اسلحہ ڈیلر وکٹر باؤٹ کی رہائی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تنازعات برقرار ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی یوکرین میں اپنی فوجی بھیجنے کے بعد گزشتہ چند ماہ کے دوران روس اور امریکا کے درمیان تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کریملن کے ترجمان دستمری پیسوک نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ فرضی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرنا بالکل غلط ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد دو طرفہ تنازعات اور بحران میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تنازعات برقرار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کی امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک روسی شہری کو رہا کیا گیا جو 14 سال تک امریکا میں قید تھا۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

قیدیوں کا تبادلہ

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس اور امریکا ثالث کے بغیر قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

انٹر فیکس ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سابق گورنر بل رچرڈسن سمیت اس معاملے پر جو دلچسپی ظاہر کرنا چاہتا ہے روس ان تمام شراکت داروں سے بات چیت کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی کی کوشش کیلئے سابق گورنر بل رچرڈسن ماسکو روانہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا روس میں قید سابق میرین پال وہیلان کی رہائی کے لیے پرعزم ہے۔

قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، قیدیوں کا یہ تبادلہ ابوظبی ہوائی اڈے پر ہوا۔