جمالیات

سال 2022: وہ شوبز شخصیات جن کی شادیاں ختم ہوئیں

Share

ماضی کے سالوں کی طرح رواں سال بھی عام افراد کی شوبز اور معروف شخصیات کی شادیاں بھی طلاق اور علیحدگی پر ختم ہوئیں۔

سال 2022 میں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر، اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادیوں کے ختم ہونے کی چہ مگوئیاں زوروں پر رہیں، تاہم دونوں جوڑیوں نے واضح طور پر علیحدگی یا طلاق ہوجانے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دونوں جوڑیوں کے درمیان 2021 کے اختتام سے علیحدگی اور بعد ازاں طلاق کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں، تاہم دونوں نے اس معاملے پر واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تاہم ان کے علاوہ دیگر متعدد شخصیات کی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں جب کہ بعض شخصیات کی منگنیاں بھی ٹوٹیں۔

طوبی انور اور عامر لیاقت

اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے فروری 2022 میں تصدیق کی کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی۔ عامر لیاقت جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فریال محمود اور دانیال راحیل

اداکارہ فریال محمود نے طویل عرصے بعد مارچ 2022 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کی اور دانیال راحیل کی طلاق ہو چکی ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل آمنہ بابر

ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے بھی مارچ 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی اور زاہد نون کی طلاق ہو چکی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فیروز خان اور علیزے سلطان

اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ سلطان نے ستمبر کے اختتام پر تصدیق کی کہ چند ہفتے قبل ان کے درمیان طلاق ہوچکی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ثنا فخر اور فخر جعفری

اداکارہ ثنا فخر نے اکتوبر 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ان کے اور شوہر کے درمیان شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عمران اشرف اور کرن اشفاق

اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے طویل چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے نومبر میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان

اداکارہ مدیحہ رضوی نے نومبر 2022 میں تصدیق کی کہ ان کی اور حسن نعمان کی شادی 8 سال بعد طلاق پر ختم ہوگئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی شخصیات

سنجیدہ شیخ اور عامر علی

’باغبان، پنکھ، طیش اور نوابزادے‘ سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کرنے والی بولی وڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ اور ان کے شوہر اداکار عامر علی کے درمیان 9 سال بعد جنوری 2022 میں طلاق ہوئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سہیل خان اور سیما خان ساجدے

سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما خان ساجدے نے بھی اگست 2022 میں طلاق کی تصدیق کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہنی سنگھ اور شالنی تلوار

معروف بھارتی پنجابی گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور گلوکارہ و ماڈل شالنی تلوار کے درمیان ستمبر 2022 میں طلاق ہوئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ثنا امین اور اعجاز شیخ

مقبول بھارتی اداکار ثنا امین اور ٹی وی پروڈیوسر اعجاز شیخ نے بھی ستمبر 2022 میں شادی کے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ شخصیات

پامیلا اینڈرسن

کینیڈین نژاد امریکی ہولی وڈ اداکارہ 55 سالہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی بھی ایک سال چلنے کے بعد جنوری 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جیسن موموا اور لیزا بونت

ہولی وڈ اداکار جیسن موموا اور لیزا بونت نے ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد جنوری 2022 میں طلاق کا اعلان کیا۔

ان کے علاوہ مجموعی طور ہولی وڈ کی تقریبا 40 جوڑیوں نے ایک دوسرے سے تعلقات ختم کرنے کے علاوہ علیحدگی اختیار کی جب کہ بعض جوڑوں نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواستیں بھی دائر کیں۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز