ڈولفن فورس کی مجرم چھوڑ کرکرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر


لاہور -ڈولفن فورس کےاہلکاروں کی کرکٹ کھیلنےکی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔ لاہورمیں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود ڈولفن فورس کے اہلکار مجرم پکڑنے کی بجائےدوران ڈیوٹی کرکٹ کھیلتےرہے۔ فوٹیج میں اہلکارمہنگی ہیوی بائیکس پارک کےباہرکھڑی کرکے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہےہیں۔ چند روزقبل دوران ڈیوٹی ڈولفن فورس اہلکاروں کی سروس اسٹیشن پرموبائل پرگیمزکھیلنےاورٹی وی دیکھنےکی فوٹیج بھی منظرپرآچکی ہے۔ لاہورمیں ان دنوں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہےاور پولیس کی جانب سے مجرموں کوپکڑنےکےلیے خاطر خوااقدامات سامنے نہیں آئے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *