"خدا کی قدرت" اسرائیل میں بھڑکنے والی خوفناک آگ جب’بیت المقدس‘ کے نزدیک پہنچی تو کیا ہوا؟

masjid-e-aqsa

اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل سے اب تک 200 سے زیادہ مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ، آگ اب مقبوضہ بیت المقدس کے نواح تک جا پہنچی ہے اور اس سے صرف یہودی بستی متاثر ہوئی ہے ، تازہ واقعے میں مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں آنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے ، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آگ بیت المقدس کے قریب پہنچ کر نزدیکی علاقوں میں تباہی مچا رہی ہے لیکن ذرائع کے مطابق اسرائیل میں بری طرح تباہی مچانے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلا کر راکھ کر دینے والی خوفناک آگ جیسے ہی بیت المقدس کے پاس پہنچی تو معجزانہ طور پر اس نے اپنا رخ موڑ لیا جس پر دیکھنے والوں کی زبان سے سبحان اللہ کے کلمات جاری ہو گئے ۔ نطف اور شمالی شہر الخلیل میں اب بھی کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جو پھیل کر فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے قریب پہنچ گئی ہے اور یہودیوں کی ایک بستی ہلمیش آگ کی لپیٹ میں ہے ۔ اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے بیشتر واقعات کو آتش زنی قرار دے کر 20 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے، بعض علاقوں میں ڈرونز سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ فلسطین ، ترکی ، قبرص ، روس اور دیگر ملکوں کے فائر بریگیڈ عملے کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *