لاہور میں کوڑے دان سے خطرناک چیز برآمد، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی
لاہور -گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑا دان سے دستی بم برآمد ہوا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ کے پوش علاقے گرومانگٹ روڈ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑا دان سے ہینڈ گرنیڈ ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے دستی بم کو ناکارہ بنادیا۔ کوڑا دان سڑک کنارے رکھا ہوا تھا جس میں سے دستی بم برآمد ہوا ۔ گرومانگٹ روڈ پر میڈیا ہاﺅسز کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے :-