او جی ڈی سی ایل کی نجکاری، اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے باہر دھرنا

assemblyآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری اور ملازمین پر شیلنگ ، تشدد کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور ملازمین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کی اور موقف نہ سنے جانے پر اسمبلی سے واک آئوٹ کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ دریں اثناء او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پر تشدد کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے ۔ او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد کیخلاف پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے ۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے حکومت کا مزدوروں پر تشدد شرمناک ہے ، حکومت کی مزدور دشمن پالیسیاں واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے۔ تحریک التواء شازیہ مری، عمران ظفر لغاری، نفیسہ شاہ، صاحبزادہ طارق اللہ نے جمع کروائی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *