ارجنٹینا کے سابق آرمی چیف کو کرپشن کے الزامات کا سامنا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے سابق آرمی چیف پر کرپشن کے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں۔ پراسکیوٹرز کے مطابق سابق آرمی چیف سیزر میلانی جون 2010 میں خریدے گئے نئے گھر کے لیے آمدنی کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے ہیں۔الزامات کے سلسلے میں وہ اس سلسلے میں تسلی بخش کاغذات بھی پیش نہ کرسکے۔سرکاری وکیل کے مطابق سیزر میلانی کا طرز زندگی ان کی آمدن سے نہیں ملتا ۔ سیزر میلانی 2013 سے 2015 تک ارجنٹینا کے آرمی چیف رہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *