شیخ رشید نجی چینل پر پروگرام کریں گے۔۔۔چینل کانام اورمعاوضہ جان کرآپ کامنہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

1b

اسلام آباد ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےنیوز چینل پر بھاری معاوضے پر پروگرام کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد جن کو ماضی میں بھی دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے 50لاکھ کے عوض پروگرام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسےا نہوں نے اس وقت قبول نہیں کیا تھا۔ تاہم اب حال ہی میں پابندیوں کے بعد نشریات شروع کرنیوالے نیو چینل نے انہیں اس سے زیادہ معاوضےکے ساتھ گھر اور گاڑی کی بھی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے پروگرام کا فارمیٹ اب تیار کیا جا رہا ہے۔اور یہ پروگرام نئے سال کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید ٹی وی چینلز کے حالات حاضرہ کے پروگراموں میں بہت مشہور ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے انہیں یہ پیشکش کی گئی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *