سانتا کلاز کون ہوتا ہے، کیوں بنتا ہے، دلچسپ حقائق پڑھئے

santa

ایک روایت ہے کہ سانتا کلاز دراصل ڈچ کردار سینٹرکلاس کی کوکھ سے پیدا ہواہے اور سینٹرکلاس چوتھی صدی سے تعلق رکھنے والے ایک یونانی کیتھولک بشپ سینٹ نکولاز کی شخصیت سے مرعوب ہو کر وجود میں آیا ہے ۔اگر آپ سانتا کلاز کو ایک طرف رکھ کر صرف اس کے کردار کے اعمال پر نظر ڈالیں تو آپ کو اس میں ایک ایسا شخص نظر آئے گا جو کرسمس کے موقع پر بچوں میں تحائف تقسیم کرتا ہے اس کے علاوہ یہ کردار ایک خاموش کردار ہے۔آج کل سانتا کلاز 6 دسمبر سے یورپ کے دیگر ممالک میں مختلف مقامات پر بچوں میں بغیر رنگ، نسل اور مذہب کے تحائف تقسیم کرتا ہے۔ زیادہ تر تحائف بچوں کے ماں باپ خود خرید کر دیتے ہیں ، مگر سکولوں کے بچے اور کچھ سماجی تنظیمیں بہت سے تحائف غریب ممالک کے بچوں کو بھیج دیتے ہیں۔ سینٹ نکولاز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ غریبوں کی مدد کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ وہ خود سامنے نہ آئیں۔ اسی طرح سانتا کلاز بھی ان بچوں میں تحائف تقسیم کرتے تھے جن کے پاس کرسمس کے دن کچھ نہیں ہوتا تھا۔ وہ یہ تحائف خاص طور پر رات کے وقت پہنچاتے تھے۔ جب بچے سو رہے ہوتے تھے۔ پھر بھی ان غریب بچوں میں احساس کمتری نہ ہو اس لیے وہ چہرے پر داڑھی لگا کر اپنا گیٹ اپ تبدیل کر کے رات کے وقت تحائف ان بچوں کے ماں باپ کے حوالے کرتا تھا اور ماں باپ اپنے بچوں کو بتاتے تھے کہ سانتا کلاز ہرنوں کی بگی پر سوار ہو کر آیا اور ان کے لئے تحفے چھوڑ گیا اس واقعہ کے بعد بہت سے اچھے لوگوں نے غریب بچوں کی مدد کرنے کا یہ انوکھا طریقہ اپنا لیا اس سے غریبوں کی مدد بھی ہو جاتی اور ان کی عزت و نفس بھی مجروع ہونی سے بچ جاتی تھی۔

مسیحی برادری میں کرسمس پر سانتا کلاز کا بھی بچوں کے لئے عجیب و غریب اور دلچسپ کردار ہے جس کے بارے میں بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ اس دن انتا کلاز ہر گھر میں آتے ہیں اور بچوں کے لئے تحفے تحائف اور کھلونے دے کر جاتے ہیں سانتا کلاز کے بارے میں ذکر حضرت عیسیٰ ؑ کے قبل رومن ایمپائرز کے دور میں یا پھر شائد اس سے بھی قبل تھاکہ جب موسم بدلتا ہے اور برف باری ہوتی ہے تو آسمان سے کوئی فرشتہ اترتا ہے جس کے بال اور داڑھی سفید برف کی مانند ہوتی ہے اور وہ بچوں کے لئے تحفے لے کر آتا ہے ۔مسیحی کمیونٹی نے جب حضرت عیسیٰ ؑ کی سالگرہ کا دن منانا شروع کیا تو انہوں نے بچوں کے دلوں میں اس کردار کے با رے میں ایک مذہبی احترام پیدا کر دیا اور بچوں کو اس کے بارے میں مختلف واقعات سنائے جاتے ہیں اور پھر ہر گھر میں رات کو ایک کرسمس بھی سجایا جاتا ہے اور والدین بچوں کے لئے کھلونے لا کر اس میں چھپا دیتے ہیں صبح کو جب بچہ اٹھتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ رات کو سانتا کلاز آپ کے لئے تحائف چھوڑ کر گئے تھے، جب بچے کرسمس ٹری میں اپنے لئے تحفے دیکھتا ہے تو وہ حیرت انگیز خوشی کے جذبات اس کے دل میں سانتا کلاز سے محبت پیدا کر دیتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *