ایک مکھی ماریں اور 30 روپے انعام پائیں، حکومت پنجاب

لاہور-حکومت پنجاب نے مہرو مکھی (واربل فلائی) کے لاروا کے خاتمے کے لیے انعام کا اعلان کردیاہے اور فی لاورا 30روپے انعام دیاجائے گا۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مہرو مکھی(واربل فلائی) کی وجہ سے قیمتی جانوروں کی پیداوار اور انکی قیمت انتہائی کم ملتی ہے جبکہ گوشت اور دودھ کی پیداوار اور بچے کی صلاحیت میں 70فیصد تک کمی ہوتی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، حکومت پنجاب کی جانب سے مزید کہاگیا کہ مہرو مکھی (واربل فلائی) کے خاتمہ سے جانوروں کی صحت زیادہ بہتر ہو گئی اور پیدوار میں بھی اضافہ ہو گا ۔ جاری ہونیوالے اعلامیہ میں لائیوسٹاک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقے کے جانوروں میں مہرومکھی (واربل فلائی) کی موجودگی کی فوری اطلاع عملہ یا ٹال فری نمبر 9211۔08000 پردیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *