جکارتہ انٹرنیشنل اسکول: اساتذہ اور عملے کی5سالہ طالب علموں سے مبینہ زیادتی

jakartaمقامی پریس کے مطابق، انڈونیشیا کا ایک معتبر کالج جہاں امیر برطانوی تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو بھیجتی ہے، عملے کی جانب سے 5سال سے کم عمر طلباء کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام کی وجہ سے متنازع ہو گیا ہے۔
’’صفائی کرنے والے اسکول کے ٹوائلٹس میں بچوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر تے ہیں۔ اساتذہ طلباء پر جنسی تشددکرتے ہیں جبکہ کنڈرگارٹن کا پرنسپل اسکول کے خفیہ کمروں کی ویڈیو ٹیپس بنا رہا ہے اور مشکوک دفتر کونئے سرے سے سجا رہا ہے۔ گویا اسکول ان تمام حالات وواقعات کی پردہ پوشی کررہاہے۔‘‘ یہ وہ الزامات ہیں جو کچھ والدین لگارہے ہیں۔ یہ سب کچھ ایشیاء کے سب سے معروف اسکول، جکارتہ انٹرنیشنل اسکول میں گزشتہ برس کے دوران ہوتا رہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *