کیا آپ اس تصویر میں عجیب وغریب چیز ڈھونڈ سکتے ہیں؟

اس تصویر میں گڑ بڑ نے سوشل میڈیا پر صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کر دیا ہے— فوٹو بشکریہ/ ریڈٹ

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصوہر میں گڑبڑ کیا ہے؟ اگر آپ کا جواب یہ ہے کہ اس تصویر میں موجود لڑکیوں کی ٹانگوں میں کچھ گڑبڑ ہے تو یہ بلکل ٹھیک جواب ہے۔

دیکھنے میں تو یہ بلکل عام سی تصویر ہے جس میں 6 لڑکیاں ایک ساتھ کسی جگہ پر موجود ہیں، جیسے ایک ساتھ پارٹی کررہی ہوں اور ان کی بیٹھے ہوئے تصویر لے لی گئی۔ ریڈٹ پر شیئر ہونے والی اس تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

اصل میں اس تصویر میں صرف 6 لڑکیاں موجود ہیں، تاہم اگر ان کی ٹانگوں پر غور کیا جائے تو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کسی ایک لڑکی کی ٹانگیں نہیں ہیں۔ اس تصویر پر لوگوں نے کئی تبصرے کیے جیسے ہوسکتا ہے کسی ایک لڑکی کی ٹانگیں ہوں ہی نہ، یا پھر وہ پیچھے رکھ کر بیٹھی ہو، لیکن کسی کو بھی صحیح جواب نہیں ملا۔

حقیقت یہ ہے کہ الٹے ہاتھ کی جانب بیٹھی ہوئی دوسری لڑکی نے پہلی لڑکی کی ٹانگوں کے پیچھے اپنی ٹانگیں چھپا رکھی ہیں۔

اب یہ جان بوجھ کر کیا گیا یا پھر تصویر ہی کچھ اس انداز میں لے لی گئی اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *