ممبئی حملے کےمتاثرین کے اہل خانہ کا پاکستان سے معاوضے کا مطالبہ

_Mumbai_Attacke3878بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2008 کے ممبئی حملوں کے امریکی اوراسرائیلی متاثرین نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت پاکستان میں مقیم دہشت گرد حملے کے ذمے داران سے 7 کروڑ 88 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30اور 31اکتوبر کو نیویارک کی عدالت میں دوبارہ پیشی سے قبل ممبئی حملوں کے9 امریکی اور اسرائیلی متاثرین نے جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ کے خلاف جیوری کی طرف سے مقدمے کی سماعت اور فیصلے کے حوالے سے دلائل پیش کیے۔
26/11 ممبئی حملوں کے امریکی واسرائیلی متاثرین نے 19نومبر 2010کو کیس دائر کیا تھا جس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اوراس کے سربراہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے عدالت کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے بعد کہ غیرملکی حکومت کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، عدالت نے اس مطالبے کومسترد کردیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *